ہنزہ نیوز اردو

محترم چیرمین بلاول بھٹو زرداری30 اکتوبر کو شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین, و منی لاڈکانہ, ضلع غزر بائی روڈ تشریف لائیں گے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غزر( عابد شیر ):پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غزر کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری اطلاعات واجد گلگتی نے محبوب چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ غزر کے شیڈول کے بارے میں کہا ہے کہ محترم چیرمین بلاول بھٹو زرداری30 اکتوبر کو شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین, و منی لاڈکانہ, ضلع غزر بائی روڈ تشریف لائیں گے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جی بی اے 20 غزر 2 ڈاکٹر علی مدد شیر ضلع غزر کے اکابرین, عہدیداران اور جیالوں کے ہمراہ محبوب چیرمین بلاول بھٹو کو غزر کے حدود بیارچی میں ویلکم کرینگے محبوب چیرمین ریلی کی شکل میں مختلف جگہوں پہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جی بی اے 19 غزر ون سید جلال علی کے ہاؤس چٹورکھنڈ پہنچیں گے جہاں وہ قیام کریں گے اگلے روز 31 اکتوبر کر چٹورکھنڈ چنار گراونڈ میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب فرمائیں گے, 1 یکم نومبر کو جی بی اے 20 غزر 2 ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب فرمائیں گے 2 نومبر کو جی بی اے 21 غزر 3 یاسین میں عوامی جلسے سے خطاب فرمائیں گے, اسکے بعد پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری واپسی گلگت پہنچیں گے…

مزید دریافت کریں۔