ہنزہ نیوز اردو

مجھے ہنزہ کے عوام کی توقعات کا احساس ہے، وعدوں کی تکمیل کروں گا، شاہ سلیم خان نومنتخب رکن اسمبلی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ کے عوام نے میری کامیابی کیلئے جس خلوص اور لگن سے دن رات کام کیا وہ میرے اُوپر ایک قرض ہے جو میں یہاں کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی صورت میں پورا کرکے اتارنے کی کوشش کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ 6ہنزہ میر سلیم خان نے اپنے اخباری بیان میں کیااُنہوں نے کہا کہ اُن کی کامیابی میں ہنزہ کے تمام لوگوں ماؤں ،بہنوں اور ہمدردوں کی یگانہ روز محنت شامل ہے اُنہوں نے کہا کہ انہیں ہنزہ کی عوام کی توقعات کا بھر پور احساس ہے اور وہ ان کی توقعات پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کریں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی تکمیل میں عوام کی رہنمائی اور مشاورت کو او لیت دی جائے گی ۔میر سلیم خان نے کہاکہ ہنزہ کے عوام نے ان پر اور انکے خاندان پرجس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس اعتماد کا احترام کرتے ہوئے علاقائی مسائل کے حل کیلئے کوئی دن رات کوشاں رہینگے ۔میر سلیم خان نے ضمنی انتخابات میں اپنی کامیابی پر علاقے کے تمام حلقوں،خواتین اور سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ