ہنزہ نیوز اردو

مایون پاور ہاؤس سابق سپیکر وزیر بیگ نے سال 2013-14 کے سالانہ اے ڈی پی میں شامل کرکے اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر سابق امیدوار حلقہ چھ ہنزہ ظہور کریم آیڈوکیٹ اور سنئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی نمبردار فدا کریم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مایون پاور ہاؤس سابق سپیکر وزیر بیگ نے سال 2013-14 کے سالانہ اے ڈی پی میں شامل کرکے اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا آج اس پروجیکٹ کا افتتاح ہوا یہ ان کی دور اندیشی ہے جس کا نتیجہ ہنزہ والوں کو آج مل رہا ہے اس کے علاوہ چپورسن پروجیکٹ اور دیگر اہم عوامی نوعیت کے منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے مایون پاور ہاؤس سے شناکی کے عوام کو بجلی دستیاب ہوگی جو کہ خوش آئند ہے لیکن اس حکومت نے ابھی تک گلگت بلتستان میں ایک اینٹ بھی نہیں رکھا الیکشن کے دنوں میں بہت سے وعدے عوام سے کئے گئے لیکن ایک پر بھی عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا منتخب نمائندہ کرنل عبید اللہ بیگ عوام سے کئے وعدے نبائنگے نمبردار فدا کریم نے کہا کہ اس وقت ہنزہ کے عوام بہت سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں ان میں اہم مسلۂ بجلی کا ہے اس وقت ہنزہ میں دوگھنٹے بجلی دستیاب ہے مذید بجلی کے منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے

مزید دریافت کریں۔