ہنزہ نیوز اردو

لاک ڈاؤنکو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسماعیلی ریجنل کونسل ، امامیہ کونسل گنش ، والنیرز ، ا سکاوٹس ، تمام سول سوسائٹی آرگنائزیشن ، اپنا اپنا کردار بھر پور ادا کررہی ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کے تمام آضلاع میں لاک ڈاؤن کا عمل جاری ہے ہنزہ میں لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد جاری ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسماعیلی ریجنل کونسل ، امامیہ کونسل گنش ، والنیرز ، ا سکاوٹس ، تمام سول سوسائٹی آرگنائزیشن ، اپنا اپنا کردار بھر پور ادا کررہی ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے عوام کا مکمل تعاون جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں ابھی تک ہنزہ بھر میں کورونا کا ایک بھی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا ضلعے ہنزہ میں باہر سے آنے والے 950تمام افراد کا سکریننگ مکمل ہوچکا ہے جس کا ڈیٹا اسماعیلی ریجنل کونسل کی مدد سے انتظامیہ نے حاصل کیا تھا گھر گھر سکریننگ کا عمل صرف ہنزہ ضلعے میں کیا گیا ہے اس کے علاوہ بغیر سکریننگ کے کوئی بھی فرد ہنزہ میں داخل نہیں ہوسکتا باہر سے آنے والے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو اپنے گھروں میں14 روز کے لئے ہوم ائسولیشن میں چلے جاتے ہیں ہنزہ گوجال میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل جاری ہیں والٹیرز اور سکاوٹس کسی بھی فرد کو بغیر کسی وجہ کے گھر سے نہیں نکلنے دیتے ہیں بلکہ اسٹنٹ کمشنر گوجال ذولقرنین خان نے عوام کی تعاون سے سخت اقدامات کرتے ہوئے دوکادار ضرورت کے مطابق گھروں تک سامان پہنچاتے ہیں یہاں تک کہ اپنے گھتوں میں کام کرنے کے لئے بھی زیادہ بندے جمع نہیں ہوسکتے البتہ دوردرازعلاقے شمشال ، چپورسن ، مسگر ، جیسے علاقے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی توجہ ضروری ہے ان علاقوں سے خبریں محصول ہورہی ہے کہ ان علاقوں ادویات کی کمی ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروباری نظام مفلوج ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلف پیکج میں ان ا علاقوں کو شامل کیا جائے خاص کر احساس پروگرام میں ان کو زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے اور مفت راشن ہر گھر پہنچایا جائے ادویات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت بلخصوص ڈی ایچ او ہنزہ فوری اقدامات کرے اس کے علاوہ چیک پوسٹوں پر اور دیگر مقامات پر جو رضاکار ڈیوٹی دے رہے ہیں ان کو ماسک اور دیگر سیفٹی کٹ ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکے ہیں چپورسن اور شمشال کی رابطہ سڑکیں بھی مکمل صاف رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو پریشانی نہ ہو اس کے علاوہ ہنزہ خاص پر سیاحتی مقام ہے ہنزہ کے عوام کا زیادہ تر دارومدار سیاحت ہے ہنزہ کے کاروباری حضرات جن میں ہوٹل مالکان اور ہوٹل انڈسڑی سے وابسطہ لوگ دوکاندار شامل ہیں جنہوں نے مختلف بنکوں سے کم عرصے کے لئے قرضے حاصل کئے ہیں ان کو بھی دوسرے انڈسٹریز کو وفاقی حکومت نے جس طرح ریلیف دیا ہے ان کو بھی ریلیف دینے کی ضرورت ہے جس کا زیادہ نقصان ہنزہ کو ہورہی ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ