ہنزہ (انٹرویو ۔عبدلمجید) پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے نامزد صدر نیک نام کریم نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اب تک ستّر برس مکمل ہو گئے ۔ اس دوران پاکستان میں پی پی پی ، پسلم لیگ اور فوج نے اقتدار حاصل کیا ۔ قدرت نے اس ملک کو ہر قسم کی وسائل سے نوازا ہے۔ اس ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن کا عام ہونا ہے جس کو جڑ سے اُکھاڑ پیھنکنے کے لئے سیاسی جماعقتوں میں سب سے زیادہ پۃر اُمید کرن نظر آرہی ہے وہ ہے پاکستان تحریک انصاف۔
ملک کی ہر سال تعمیر و ترقی کے لئے جو سالانہ میزانیہ مُختص ہوتا ہے وہ درحقیقت ملکی قرضوں کی ادائیگی پر صرف ہوتا ہے۔ جو اس سے بچ جاتا ہے وہ سیاست دان اور حکمرانوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔ جس صوبے میں ہماری سیاسی جماعت نے حکومت بنائی ہے اس میں سارا نظام معیار اور کرپشن سے پاک ہو رہا ہے۔ کسی کو کرپشن کی جرات نہیں ہے۔ کہ وہ ککجرپشن کے لئے میلی آنک سے دیکھیں۔
پورے چاروں صوبوں میں جو مسائل عوام کو درپیش ہیں وہ گلگت بلتستان میں بھی ہیں۔ اُن تمام مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف ہی کر سکتی ہے۔ ملک کے صشدر ،وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی یا چیرمین سینٹ کے چناؤ کلے دوران ہمارے ووٹ اُن کو درکار یا کارآمد نہیں ہیں۔ گلگت بلتستان خاص کر ہنزہ کے لئے جو کہ سب سے بڑا ضلع ہے دو نشستوں کا حق ہپم ہی دینگے۔ اور ڈسپلنگ کے ذریعے سیاسی قیادت کو جنم لے گی۔ میرٹ کی بالادستی ہماری نصب العین کا حصہ ہے۔
ہنزہ میں بجلی ۱۹۶۴ء میں آئی ۔اور تا حال عوام اس نعمت سے محروم ہیں۔ ہنزہ میں بجلی کے وسائل اتنے ہیں کہ پورا ملک کو یہاں سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ سب کججرپشن کی نذر ہو رہی ہے۔ جو کہ ایک المیہ ہے۔ ہسپتالوں کی حاکلت بھوت بنگلہ کی مانند ہیں ادویات سے یہر وقت عوام محروم ہیں۔ معیاری تعلیم ہماری پہچان تھی لیکن یہ کرپشن کی تحویل میں جارہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروالیں اس وقت برسر اقتدار جماعت انتخابات سے کترارہی ہے۔ ہنزہ کی زمینوں پر جبراً قبضہ کیا جا رعہی ہے فی کینال ۵۰ لاکھ ریٹ مقرر ہونا چایہے۔ سی پیک میں ہنزہ کو سرے سے نذر انداز کیا گیا ہے کوئی بھی اس کے واسطے منصوبہ نہیں رکھا گیا ہے ۔ عوام ہنزہ کو بیوقوف کیا جا رہا ہے۔ ہم تن ظیم سازی کے بعد سیاسی سرگرمیان شروع کرینگے۔ اور حکومت کو راہ راست پر لائینگے۔
سیاحت ملکی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڑی کیک مانند ہے جس کے لئے ہماری پارٹی حکمت عملی تیار کر رہی ہے یہ سب کچھ عمران خان کی سیاسی قیادت کے سائے تلے ممکن ہے۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ