گلگت ( پ ر) مشیر اطلاعات، سیاحت ثقافت و امور نوجوانان گلگت بلتستان ثمینہ بیگ نے کہا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں مبینہ جنسی ہراسگی کیس کی میرٹ پر تفتیش کرائی جائے، یونیورسٹٰی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ طالبہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کے حوالے سے لگائے جانےوالے الزامات کی غیر جانبداری اور شفاف طریقے سے انکوائری مکمل ہو تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نوجوان خواتین کو تعلیمی اداروں اور دفاتر میں مکمل تحفظ فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواتین کی عزت و تکریم کرنا ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔ مشیر اطلاعات و امور نوجوانان نے کہا کہ ماضی میں بھی جامعہ قراقرم کے حوالے سے اس طرح کی خبریں میڈیا میں آتی رہی ہیں۔ یونیورسٹٰی انتظامیہ پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان واقعات کی کڑے طریقے سے جانچ کرے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹے۔ ایسے واقعات کا ہونا نہایت افسوس ناک ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے امید کی جاتی ہے کہ اس مبینہ واقعے کی غیر جانبداری سے اور جلد سے جلد انکوائری مکمل کی جائے ، جامعہ کی طالبات کو پڑھائی کے لئے پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنا یونیورسٹٰی انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قراقرم یونیورسٹی سمیت تمام کیمپسز اور کالجز میں ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے وضع کردہ قوائد کی روشنی میں جلد از جلد جنسی ہراسگی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے، تمام کیمپسز میں سیکورٹی کیمرے نصب کئے جائیں ۔تعلیمی اداروں خصوصا جامعات کے کیمپس اور اضلاعی کیمپسز میں صنفی مساوات اور جنسی ہراسانی کی بابت سیمینار منعقد کئے جائیں تاکہ اس بارے میں شعور اجاگر کرایا جا سکے۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر