ہنزہ نیوز اردو

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی صرف نام انٹرنیشنل رہ گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی صرف نام انٹرنیشنل رہ گیا ہے۔صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دور دور سے آئے ہوئے طلباء ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر ISFجی بی عاصم خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کم جگہ ہونے کی وجہ سے دور دور سے آئے ہوئے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔یونیورسٹی ہاسٹل کو بڑھا کر ایک اور ہاسٹل بنانا چاہئے۔CM GBنے اعلان کرنے باؤجود اس چیز پر نوٹس لیا۔یونیورسٹی ہاسٹل کی بلڈنگ میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر تمام طلباء کو لیکر روڈ پر آئینگے انھوں نے کہا کہ ہاسٹل چھوٹا ہونے کی وجہ سے طلباء ذہنی مریض بن گئے ہیں۔دور دور سے آئے ہوئے طلباء اس وقت اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں مقیم ہے۔صوبائی حکومت جلد از جلد اس چیز پر نوٹس لے بصورت دیگرطلباء کو لیکر روڈ پر آئینگے۔انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن جی بی کے طلباء کے حقیقی نمائندگی کررہی ہے طلباء کے مسائل حل کرانے میںISFجی بی کسی بھی حد تک جائیگی

 

مزید دریافت کریں۔