ہنزہ نیوز اردو

قدرتی آفات کو روکنا ممکن نہیں ، لیکن آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پریس ریلیز) صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کہا ہیکہ قدرتی آفات کو روکنا ممکن نہیں ، لیکن آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، سال 2005کے خوفناک زلزے اور اس کے نتیجے میں ضائع ہونے والی ہزاروں جانیں ایک قومی سانحہ تھا۔ 8 اکتوبر کو اس سانحے نے جہاں بہت بڑی تباہی مچائی وہیں، ہمیں بہت بڑا سبق بھی حاصل ہو، الخدمت فاونڈیشن آفات کے دوران ریسکیو ، ریلیف اور آباد کاری میں پیش پیش رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیزاسٹر اوئیرنیس ڈے کے موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے نکالی گئی آگاہی واک کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مذید کہا کہ حکومت اور فلاحی ادارے مل کر آفات سے متعلق آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، الخدمت فاونڈیشن پورے پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے پروگرامات کر رہی ہے۔ 

 

مزید دریافت کریں۔