ہنزہ نیوز اردو

قانو ن سا زاسمبلی با اختیار ہے اس حوالے سے کسی کو شک نہیں ہو نی چاہیے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت جنوری16 ہنزہ نیوز( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ قانو ن سا زاسمبلی با اختیار ہے اس حوالے سے کسی کو شک نہیں ہو نی چاہیے ۔ صو با ئی حکو مت نے ہمیشہ سے گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش ہے ۔ جمعہ کے روز اپنے ایک اخباری بیا ن میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خطے کے عوام کے سا تھ ہیں ، ٹیکس کے واویلا مچا نے وا لے پہلے حقائق کو مد نظر رکھیں اور حقائق پر مبنی بیانا ت میں وفاقی حکو مت ترقیا تی منصوبو ں کے حوا لے سے بھی سنجیدگی سے اقداما ت کررہی ہے ۔ معاشرتی بقاء اور تر قی کیلئے کر پشن کا خا تمہ ضروری ہے ،کرپشن پر کنٹرول اور اس کے خا تمے کیلئے حکومتی ادارے محترک ہیں تمام محکمو ں میں شفا فیت یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحا ت میں شا مل ہے،کہ صو بائی حکو مت عوام کے جان و ما ل کے تحفظ کیلئے سنجید گی سے کا م کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ ہم عوا م کے تمام تر مسائل سے واقف ہیں۔ تما م کا بینہ اپنی اپنی ذمہ داریو ں کو خو ش اسلو بی اور احسن طریقے سے سر انجا م دی رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان میں امن اور خوشحا لی کا دور لا ئیں گے۔

مزید دریافت کریں۔