ہنزہ نیوز اردو

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نمبر6 ہنزہ میں ضمنی الیکشن میں پنجہ آزمائی کیلئے ایک خاتون سمت 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین ) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نمبر6 ہنزہ میں ضمنی الیکشن میں پنجہ آزمائی کیلئے ایک خاتون سمت 23امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میر سلیم خان ، عبدالزاق ، ریحان شاہ ، راجہ شہباز خان جبکہ پاکستان پیپلزپراٹی کے ظفر اقبال ، وزیر بیگ ، دولت خان ، صداقت حسین پاکستان تحریک انصاف کے عزیز جان ، جی ایم خان عوامی ورکر پارٹی کے با باجان، سلطان مدد ، اخون بائی، افشان، ذولفقار علی ، سید تاجک ، جبکہ آزاد امیدواروں میں کرنل ر عبیدا ﷲ بیگ، نیک نام کریم، آمین شیر دینار خان ، وغیرہ نما یا ں ہیں۔ اس سے قبل حلقے کا الیکشن دسمبر 28،2015کو ہونا تھا سردی کے باعث ملتوی ہوا جبکہ دوسری دفعہ امیدوار باباجان کے خلاف امیدوار کی اعتراضات پر سپرئم اپلیٹ کورٹ کے احکامات کے روشنی میں الیکشن ملتوی کرتے ہوئے 45دنوں کے اندر انتخابات کرانے کی احکامات جاری ہوا تھا۔ عدالت کی جانب سے 45دنوں کے اندر الیکشن کرانے کے احکامات کے روشنی میں اب29جولائی اگست 2016کو انتخاب عمل میں آرہا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے ساتھ الیکشن کی گہما گہمی کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ یوں تو کامیابی کے دعوٰ ے سب ہی کر رہے ہیں لیکن الیکشن کا مقابلہ تین یا چار امیدواروں کے ما بین ہونے کا امکان ہے۔عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما با با جان کی جانب سے کاغذات جمع ہو نے کے بعد کارکنوں نے ایک بار پھر ان کی کامیابی کیلئے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اس انتخاب میں ان کا بیٹا شاہ سلیم خان بڑے امیدوں کے ساتھ میدان میں اتر چکا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ