ہنزہ نیوز اردو

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر کسی کی مخالفت کرنے نہیں آئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ۔ ر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر کسی کی مخالفت کرنے نہیں آئے بلکہ اتحاد ملت اور اتحاد امت کا پیغام لیکر آئے ہیں ۔اتحاد بین المسلمین کی مجبوری کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے ۔شیخ غلام حیدر نجفی ایک ناقابل فراموش اور روشن باب تھے شیخ غلام حیدر کے مشن کو مرحوم محمد علی حیدر نے آگے بڑھایا اب اس ادھورے مشن کو مکمل کرنے کیلئے محمد باقر حیدر میدان عمل میں موجود ہے پھکر نگر میں ایک بہت بڑی عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ مرحوم محمد علی حیدر کی خدمات کے اعتراف میں جن سیاسی جماعتوں نے محمد باقر حیدر کیلئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے پھکر میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع نے علاقے کو ایک مثبت پیغام دیا ہے اگر قوم و ملت کے اندر اتحاد و سیاسی شعور برقرار رہی تو اس خطے میں یا تو آپکی حکومت ہوگی یا پھر آپکے بغیر کوئی اور حکومت نہیں کرسکے گا۔عوامی اجتماع سے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی صوبائی سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی ،صوبائی سکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ شیخ مرزا علی ،سکریٹری جنرل مسلم لیگ ن حاجی قربان علی،مسلم لیگ ن ضلع نگر کے رہنما حاجی فدا حسین نے بھی خطاب کیا۔یاد رہے کہ پھکر نگر میں مجلس وحدت مسلمین ،مسلم لیگ ن نگر ،اسلامی تحریک نگر کے رہنماؤں اور کارکنان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا بھر پور استقبال کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر