گلگت۔(بیورو رپورٹ) فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود سے سابق نائب صدر وفان ایوان ہائے صنعت تجارت حاجی قربان علی و موجودہ نائب صدر محمد علی قائد نے ضلع نگر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے پاک فوج کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جس انداز میں دن رات اس کورونا وبا کے حوالے سے کوشاں ہے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر نائب صدر وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت محمد علی قائد نے پاک فوج کے اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایف پی سی سی آئی بھی اس مشکل گھڑی میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑی ہے جہاں بھی پاک فوج کو یا عوام کو نگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایف پی سی سی آئی کی خدمات کی ضرورت ہوئی تو ہم اپنے اداروں اور عوام کے لیئے ہر لحاظ سے تعاؤن کے لیئے تیار ہیں ۔ اس موقع پر فورس کمانڈر نے بزنس کمیونٹی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اطمنان کا اظہار کر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ضلع نگر میں مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ