ہنزہ نیوز اردو

عوام کے منتخب نمائندوں اور ترقی لیڈر نواز خان ناجی پر حملہ کو غیر اخلاقی ،غیر پالیمانی ،غیرسیاسی اور احمقانہ سمجھتے ہیں:عوامی ورکرز پارٹی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ فروری27 ہنزہ نیوز( بیورپورٹ)عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے مرکزی آفس علی آباد ہنز سے جاری ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں اور ترقی لیڈر نواز خان ناجی پر حملہ کو غیر اخلاقی ،غیر پالیمانی ،غیرسیاسی اور احمقانہ سمجھتے ہیں اور اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔کانفرہال میں گلگت بلتستان میں حکمران جماعت کے ممبران کی حق پر و قوم پرست رہنماء نواز خان ناجی پر صروف حملہ نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام پر حملہ ہے کیوں کہ نواز خان ناجی گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام کے آواز ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ تلخ کلامی اور اس سے بڑھ کر چائے کی کپ سے حملہ کرنا انتہائی نامناسب عمل ہے ۔ن لیگ کے نمائندوں کا یہ برتاوعوام کے امیدوں کے برعکس ہے ،حکمران جماعت کے یہ برتاو جمہوریت کی حسن پر کالک کی داغ کے ساتھ نااہلیت بھی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے نااہل شخصیت کو آئندہ انتخابات میں رد کرے اور کہاسرزمین بے آئین پر مہذب قوم کی رہنمائی کے لئے باکردار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ