ہنزہ نیوز اردو

عوام کو پولیو قطروں کی سہولت ہر جگہ مہیا کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلال حسین) عوام کو پولیو قطروں کی سہولت ہر جگہ مہیا کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہے ۔DHO ڈاکٹر شیر حافظ۔پولیو پروگرام میں شامل تمام سٹاف کے افراد اس پروگرام کو عبادت سمجھ کر انجام دیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر حافظ ضلع ہنز ہ میں تین روزہ مہم کا آغاز پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا۔ ضلع ہنزہ کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ضلع ہنزہ میں کل تا رگیٹ بچوں کی تعداد 6767 ہیں اﷲ کا شکر ہے کہ ہنزہ نگر پولیو فری زون ہے محکمہ صحت احسن طریقے سے اس وائرس کا مقابلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی۔ایچ۔او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے علی آباد ہسپتال میں منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ڈی۔ایچ۔او نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ عوام کو یہ سہولت ہر جگہ مہیا کریں خاص کر پبلک پوائنٹ پر ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر عملہ تعینات کرکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران کی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں ہوگی ہمیں خوشی ہے کہ اس وقت ہنزہ پولیو فری زون ہے مگر ایسا نہ ہو محکمہ ہنزہ کوپولیو فری علاقہ قرار کرتے ہوئے بے احتیاطی ہو اس لیے چاہیے کہ سٹاف ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو کامیاب بنائیں ۔تاکہ بے احتیاطی میں کوئی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہ جائے کوئی مشکل پیدانہ ہو انہوں نے مزید کہا ہنزہ میں پولیو مہم انتہائی کامیابی سے گھر گھر اور بس اسٹنیڈ اور دیگر اہم ضروری مقامات پر محکمہ صحت کے عملہ کام کرتا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ کی طرح اس بار بھی بھرپور کامیابی سے اس مہم کو اختتام پذیر کریں گے۔ اور ہنزہ کا ہر وہ بچہ جو پانچ سال سے کم ہو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے۔18سے21ستمبر 2017 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر شیر حافظ، ایس ایچ اوسید ابرار حسین، ڈاکٹر محمد جان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افراد بھی شریک تھے میڈیا کی طرف سے ہنزہ پریس کلب کے فنانس سکریڑی ذوالفقار بیگ بھی پروگرام میں شریک ہوئے ۔DHO ڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ا ور کہا کہ جب بھی ہم نے انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا ہے خاص کر میڈیا نے عوام کو شعور دیا اس وجہ سے ہنزہ میں اس مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی دشواری کا سامنانہیں ہوا اﷲ کا شکرہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع ہنزہ میں6767 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کے لیے ضلع بھر میں 36 موبائل ٹمیں ،ایریا انچارج11،فکس سنٹرز 22 جبکہ ٹرانزٹ ٹیم 3 ،زونل سپروائزر 5پر مشتمل ٹیم کام کرے گی۔ پروگرام کے آخری میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا ،علما ئے کرام اور منتخب نمائیندوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ضرورت کے مطابق پولیو کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ دیا ہیں اور دیتے رہیں گے ۔ہم ان کے مشکور ہیں۔

مزید دریافت کریں۔