ہنزہ (اجلال حسین ) لیڈ ی ہیلتھ ورکرز اور پیرمیڈیکل سٹاف کی کاوشوں کی بدولت محکمہ کا نام روشن ہوتا ہے جن کا تعلق عوام سے ہوتا ہیں محکمہ صحت میں کام کرنے والے ہر ملازم ملازمت کے حساب سے کام نہ کرے بلکہ اپ کا پیشہ ایک عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت ہنزہ کے نگرانی ماں اور بچے کے ہفتہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتطامیہ صحت کے معاملات میں عوام کی جانب سے شکایت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرئیگی جس کے لئے ضلعی انتطامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعا ون کرنے کو تیار ہے تاہم محکمہ صحت ہنزہ کے ڈی ایچ او سے لیکر ایک ایک سٹاف کی وجہ ضلع کا نام روشن ہے جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ پولیو مہم کی طرح ماں اور بچے کا ہفتہ بھی گھر گھر مہم جاری رکھتے ہوئے حفاظتی ٹیکیوں کے علاوہ دیگر اہم صحت کے معاملات مکمل کرئینگے تاکہ ایک صحت ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم لیتی ہے اور ہمارے معاشرہ بھی ایک صحت مند معاشرہ بن جاتا ہے اس کے لئے محکمہ صحت کے علاوہ عوام کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔ڈی سی ہنزہ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نہ صرف ضلع ہنزہ بلکہ مختلف اضلاع میں بھی پولیو مہم ہو یا ماں اور بچے کا ہفتہ دیگر صحت کے معاملات میں آغاخان ہیلتھ سروس کی کاوشوں کو سہراتے ہیں جنہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر دن رات کام کرتی ہیں۔اس موقع پر ڈی ایچ او شیر حافظ نے ماں اور بچے کا ہفتہ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا ماں او ر بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد وہ حاملہ خواتین جن کو بچے کی جنم سے پہلے مختلف بیماریوں کے بچاو کے سلسلے میں حفاظتی ٹیکے لگانا ہو تا ہے جس کے لئے محکمہ صحت ہنزہ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سپروائز کے زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی ہے ایک ہفتے میں بغیر رجسٹریشن ماوں کو بھی گھر گھر جا کر رجسٹریشن بھی کرئیگی اور پہلے سے رجسٹر شدہ خواتین کو بھی حفاظتی ٹیکے لگوائے گے جس کے لئے محکمہ صحت ہنزہ کے ڈاکٹرز، پیرمیڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ماں اور بچے کے اس ہفتے میں مختلف قسم کی بیماریوں کی حفاظتی ٹیکے لگا کر اپنا کام سو فیصد مکمل کرئینگے تقریب سے صدر اسماعیلی لوکل کونسل شاہد کریم اور نمبردار اسلم نے بھی علاقے میں ہونے والی بیماریوں سے آگا کیا جس کے لئے محکمہ صحت کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کینسر اور بلڈ پریشر جیسی خطر ناک بیماریاں تیز رفتاری سے بڑھتی جا رہی ہے اسی کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم کے سیمنار کا انعقاد لازمی ہو چکا ہے محکمہ صحت ہنزہ ان خطرناک بیماریوں سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر عوامی حلقوں میں بتا ئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ صحت ہنزہ کی کاوشوں کی بدولت بچوں کی شرح اموات میں سو فیصد کمی ہو گئی ہے ایک زمانہ تھا جو کہ ہنزہ میں آئے روز بچوں کی اموات ہوتی تھی
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ