ہنزہ نیوز اردو

عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ کل مو رخہ 23اگست کو عوامی ایکشن کمیٹی بھر پور پر ہجوم پریس کا نفرنس کر ے گی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی کا ہنگا می اجلاس مقامی ہو ٹل میں منعقد ہو ا اجلاس میں تمام سیاسی ، سماجی ، قومی رہنماؤں نے شر کت کی اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ کل مو رخہ 23اگست کو عوامی ایکشن کمیٹی بھر پور پر ہجوم پریس کا نفرنس کر ے گی اور اپنا اگلا لا ئحہ عمل حکومت کو دے گی ۔ اب تک لچک کا مظا ہر ہ بہت کیا ہے اب کی بار عوام جب سڑکوں پہ نکل کر یہ ثابت کر دینگے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے اور عوامی مینڈیٹ کی تو ہین کر رہی ہے ہم نے 2013میں عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعظم سمیت امور کشمیر بر جیس طار کو پیش کیا تھا جس پر اس وقت چا رٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کی یقین دہا نی کرایا اور کچھ نکات پہ عمل بھی کیا گیا جس میں گندم سبسڈی بحالی اور ہسپتا لوں سے فیسو کا خاتمہ ہے اب اپنے کئے گئے وعد ے پہ عمل کر نے کے بجائے وفاقی حکومت مکر رہی ہے جس پہ عمل در آمد کے لیئے عوامی عدالت دوبارہ سجے گی اور اس بار جو عدالت سجے گی یہ جی بی کے مستقبل کا فیصلہ کر ے گی اور عوامی ایکشن میٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ کے ہر نقطے پر عمل در آمد کرا یا جا ئے گا ہم کو ئی ذا تی مفاد لیکر میدان میں نہیں آئے ہیں ہم غریب عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اب عوام بھی اپنی آنکھیں کھول دے اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیئے میدان میں اتریں ۔اجلاس کے آخر میں قرارداد بھی پیش کیا گیا جو کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مشتمل ہے جس کو کاپی صدر پاکستان سمیت تمام ذمہ داران کو کی گئی ہے اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کے لیئے زور دیا گیا ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ