ہنزہ نیوز اردو

عمران خان قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی احتساب کا شوق پورا کرے انشا ء اللہ وہ رسواء ہو کر اپنے آقاؤں اور اپنے یہودی سسرال کے پاس پہنچ جائے گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت:عمران خان قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی احتساب کا شوق پورا کرے انشا ء اللہ وہ رسواء ہو کر اپنے آقاؤں اور اپنے یہودی سسرال کے پاس پہنچ جائے گا۔ عمران خان مولانا فضل الرحمان اور دوسروں کی باریاں لگانے سے پہلے اپنی خیر منائے، ان کے بہروپئے اور دوغلے چہرے کو دنیا جان چکی ہے ۔ جن کا دامن صاف ہو وہ ناچنے والے میراثیوں کے گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتے ۔ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان ایک بین الاقوامی عظیم شخصیت ہے وہ سیرت و کردار کاجیتا جاگتا نمونہ ہے جس کے کردار اور پاک دامنی کی ایک دنیا گواہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام ضلع گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے جے یو آئی کے ضلعی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی آڑ میں بیہودہ ، فحش ناچ گانوں کے ذریعے ماؤں بہنوں کی عزتوں کو نیلام کرنے اور عمران خان کی جانب سے عالم اسلام کی عظیم شخصیت قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کی شان میں گستاخی کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں کے گھروں پر پتھر مارنے والے اپنا انجام بھی دیکھ لیں۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ تہذیب ، تمدن اور شائستگی کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ مولانا کے بد تر مخالف بھی آپ کی سیرت و کردار کے معترف ہیں ان کا دامن ہر قسم کے کرپشن اور سیکنڈل سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے جھوٹے دعوے کرنے والے اب تک نیا خیبر پختونخواہ تو نہ بنا سکے وہاں ہسپتالوں اور سکولوں میں چوہوں کا راج ہے ، صرف مخلوط ناچ گانوں اور دھرنوں سے ملک ترقی نہیں کرتا ہے۔وہ پاکستان کے اسلامی کلچر اور مسلمانوں کی تہذیب و تمدن کو تباہ کرنا چاہتا ہے جب تک جمیعت علماء اسلام موجود ہے کسی کو اپنے نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 
انہوں نے عمران خان پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف اسلام سے ہے یہی قیام پاکستان کی واحد وجہ ہے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جو جنگ لڑی جا رہی ہے اس کی بنیاد کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ ان کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور ملک کو یہودی منڈی بنانا ہے۔عمران خان ان کا آلہ کار ہیں نواز شریف کی لابی سرگرم ہے وہ ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے اور ملک میں سیاسی بحران پیدا کر کے سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کی الزامات کی شفاف تحقیقات جی آئی ٹی تشکیل دے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ