ہنزہ نیوز اردو

عمائدین داس بر ویلی کا چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو مڈل سکول بر داس میں قابل اساتذہ کی تعیناتی اور اساتذہ کی خالی اسامیوں پر فوری تعیناتی کے لئے مراسلہ لکھا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر( بیورو رپورٹ) عمائدین داس بر ویلی کا چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو مڈل سکول بر داس میں قابل اساتذہ کی تعیناتی اور اساتذہ کی خالی اسامیوں پر فوری تعیناتی کے لئے مراسلہ لکھا ۔ مطالبات حل نہ ہونے کی صورت اپنی اولاد سمیت احتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے داس ویلی کے عمائدین اور سماجی کارکنان نے کہا کہ DDایجوکیشن نگر ہر وقت ان سے زیادتی کرتے ہیں ہر ناقابل ٹیچر کو ہمارے بچوں کو پڑھانے کے لئے مڈل سکول داس بھیج دیا جاتا ہے۔آئے دن گزارہ اساتذہ کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ ہم نے پچھلے ایک سال سے اپنے سکول کے معاملات حل کرنے کے لئے سکریٹری ایجوکیشن سمیت ہر دروازے پر دستک دی لیکن کسی نے ہمیں خاطر خواہ جواب نہیں دیا طفل تسلیاں دے کر آج تک ہمیں ٹرخا یا گیا ہے۔ ہم ہر بار اپنی زیادتیوں کے ازالے کے لئے ڈپٹی ڈائیرکٹر نگر کے پاس جاتے رہے لیکن اس نے بھی ہمارا ایک پائی کا بھی کام نہیں کیا الٹا ہمیں نالائق اور ناکارہ اساتذہ کو بھیجتا رہا ہے ۔ہم تنگ آچکے ہم غریب لوگ ہیں پرایؤیٹ سکولوں میں اپنی اولاد کو نہیں پڑھا سکتے اور نہ ہی اپنے بچوں کے مستقبل کو بغیر حصول علم اندھیرا کر سکتے ہیں۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ ان کی آخری منزل اب چیف سکریٹری گلگت بلتستان ہے ہم اس امید سے یہ مراسلہ ان کا نام لکھ رہے ہیں تا کہ ہمیں کسی احتجاج کی طرف جانے کی ضرورت پیش نہ آئے انہوں نے مزید بتایا کہ دو دن بعد ہم سرکاری سکول میں شام کے اوقات میں اپنی مدد آپ کر کے اساتذہ تعینات کر کے تعلیم وتدریس کا سلسلہ جاری رکھیہں گے کیوں کہ ہم اپنی اولاد کی بہتر مستقبل کے لئے کوئی بھی اقدام کر سکتے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔