ہنزہ نیوز اردو

علاقے میں خوف پھیلا نے وا لے خطے سے کبھی مخلص نہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 05 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( پ ر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ شیڈول فور کے حوا لے سے بیانا ت دینے وا لے مخا لفین پہلے شیڈول فو ر سمجھیں صو بائی حکو مت بد عنوانی کیخلاف سخت فیصلے کریگی ، علاقے میں خوف پھیلا نے وا لے خطے سے کبھی مخلص نہیں ، اپنے ایک بیا ن میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ عوام کو بیو قوف بنا نے کیلئے آخری حربہ کے طورپر دوروں کا سہا را لیا جا رہا ہے جسے عوام پہلے دن سے ہی سمجھ چکے ہیں ، سیا سی سمجھ بو جھ سے پیدل لوگ دوسروں کی سیاست پر نقطہ چینی کے بجا ئے اپنی ماضی کو یاد کریں ، ہم علاقے کو بچا نے نکلے ہیں اور دوروں کا دورہ پڑنے وا لی جماعت علا قے کوبیچنے نکلی ہے، اور ان کی کر توتوں سے کو ن واقف نہیں ؟بلو ں میں چھپے کر پشن کے ماسٹر مائنڈکو جلد با ہر نکا لا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا ہے کہ علا قے میں پُرامن فضا ء کا قیا م عوام اور صو با ئی حکومت کا کا رنا مہ ہے ، خطے میں امن ہو گا تو ملک کے دیگر حصوں سمیت دنیا سے بھی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے اوراسے دنیا کو ایک اچھا تاثر چلا جا ئیگا ،خطے میں تر قی ہو گی ، بیروز گاری کا خا تمہ ہو گا ، صو بائی حکو مت عوام کو تمام سہو لیا ت مہیا کرنے کیلئے اقدا ما ت کررہی ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ