ہنزہ نیوز اردو

عدم اعتماد کیلئے یہاں مسلہ بنا تو ہم علماء مشائخ نون چلہ کاٹیں گے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)مخالفین عدم اعتماد کی باتیں کرکے اپنے د لوں کو حوصلہ دے رہے ۔حافظ حفیظ الرحمن بحیثیت و زیر اعلیٰ پانچ سال پورا کریں گے اگر عدم اعتماد کیلئے یہاں مسلہ بنا تو ہم علماء مشائخ نون چلہ کاٹیں گے۔عدم اعتماد کی باتوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔لیگی ممبران وزیر اعلیٰ کیساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کا صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے عدم اعتماد کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لیگی ممبران عدم اعتماد کیلئے کسی کے شکنجوں میں نہیں آئیں گے۔اگر کوئی مسلہ بنا تو لیگی ممبروں کیلئے دم درود کریں گے۔جس سے دما دم مست قلندر ہوگا۔
ریاض الدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کا نقشہ بدل دیا ہے ہماری تاریخ میں ایسا وزیر اعلیٰ نہیں آیا تھا جنھوں نے حد سے زیادہ گلگت بلتستان میں کام کیا ہے۔مخالفین حسداور ضد کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کے خلاف کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں لیگی کارکنوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عدم اعتماد کی فضائی باتوں کو ختم کرنے کیلئے اپنے ممبران کو متحد رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیساتھ ضرور دعائیں کرتے رہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ