ہنزہ نیوز اردو

عبوری صوبے پر عملدرآمد گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے انعقاد کے بعد کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ میر افضل خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے جشن آزادی یکم نومبر کی مرکزی تقریب کے موقع پر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا جسے ملکی و بین الاقوامی میڈیا نے خصوصی کوریج دی نگران وزیراعلیٰ نے ہرگز وزیراعظم سے کوئی ایسی بات منصوب نہیں کی تھی کہ انہوں نے صوبہ نہیں بنایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ببانگ دہل تقریب کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے نہ صرف صوبے کا اعلان کیا بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کیا وضاحتی بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ عبوری صوبے پر عملدرآمد گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے انعقاد کے بعد کیا جائے گا تاکہ حالیہ الیکشن کی شفافیت متاثر نہ ہو۔

مزید دریافت کریں۔