ہنزہ نیوز اردو

عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہنزہ نیوز کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(سلیم برچہ) عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہنزہ پریس کلب اور ہنزہ نیوز کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے تمام صحافی ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا صحافت ایک مقدس شعبے ہے جس کی تقدس کا خیال رکھتے ہوئے زمہ دار صحافت کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر مہمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فدا کریم نے کہا کہ صحافی معاشرے میں عوام کی آنکھ کان اور زبان کی حیثیت رکھتا ہے وہ اپنے صحافت کے ذریعے مسائل کی نشاندھی کرتا ہے گلگت بلتستان نے صحافت کے ذریعے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ثقافت اور سیاحت میں اپنا مثبت اور منفرد مقام بنایا ہے جس کی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں صدر ہنزہ پریس کلب علی احمد نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ پروفیشنل فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو شہید کیا جاتا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومتی اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کریں تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کو بہتر انداز میں اپنے فرائض سر انجام دینے میں آسانی ہو اور آخر میں تمام معزز مہمانان اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دریافت کریں۔