ہنزہ نیوز اردو

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء سر باز خان نے اپنے مشن 14 کے سلسلے میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں علی آباد ہنزہ پہنچے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(سیما کرن,عبدالمجید):عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء سر باز خان نے اپنے مشن 14 کے سلسلے میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے آبائی گاؤں علی آباد ہنزہ پہنچے تو سیاسی، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے انھیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سر باز خان کو پہلے گلگت پھر بعد ازاں ہنزہ ناصرآباد پل پر عوام کی کثیر تعد نے گاڑیوں کی قافلے کی شکل میں استقبال کے لئے گئے اور جلوس کی شکل میں علی آباد لایا گیا۔ اس موقع پر ہنزہ سے سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نور محمد نے التت کے عوام کی نمائندگی کر کے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ ایک اور امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی ظہور کریم نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی کوہ پیماء ہیں جس نے ملک اور قوم کا نام روشن کیا گیا ہے اس کی نویں بار کامیابی پر ہم اہلیان ہنزہ فخر اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ سر باز خان کے لئے ضلعی سطع کی حکومت بلکہ پوری صوبائی حکو مت خود استقبال کرنے اور یہی انتظامات ضلعی حکومت کو کرنا تھی۔ ان کی عدم شرکت پر میَں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ استقبالیہ پروگرام میں خود سر باز خان نے کہا کہ میرا نصب العین مشن ۴۱ کی تکمیل انشاء اللہ دو برس بعد ۳۲۰۲ء کے اختتام تک ہوگی اس کے لئے عوام کی دعائیں اور ان کی نیک خواہشات میرے ساتھ ہیں۔ جس والہانہ انداز میں مجھے اب تک نویں بار استقبال کے لئے ہنزہ کے عوام نے اپنا قیمتی وقت نکال دیا اس پر میَں کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں میرے پاس وہ الفاظ نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔