ہنزہ نیوز اردو

ظہور کریم ایڈوکیٹ کا آج شمشال کا کامیاب دورہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سلیم برچہ) الیکشن کمپین کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ظہور کریم ایڈوکیٹ کا آج شمشال کا کامیاب دورہ کیا علاقے کے عوام جن میں ناصرف صرف مرد بلکہ خواتین نے بھی اپنے گھروں سے نکل کر ان کا ویلکم کیا اس موقع پر مقررین نے جہاں انکی شمشال آمد پر خوش آمدید کہا اور بھر پور طریقے سے تعاون کرنے کا عزم کیا اس کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل بھی بیان کئے اور گزشتہ کئی ادوار میں علاقے کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں اور محرومیوں کا زکر کیا اور مستقبل میں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کی مطالبہ کیا ظہور کریم ایڈوکیٹ نے عوام شمشال سے وعدہ کیا کہ وہ پہلے بھی انکے ہر دکھ درد میں ساتھ دیتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہر پلیٹ فارم پر چاہیے جیتے یا ہارے انکے ساتھ کھڑے رہنگے مزید انہوں نے شمشال کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہاں کس عوام نے ماضی میں جس بہادری سے محاذ پر ہنزہ کی حفاظت کی ہے اور آج تک اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ناصرف ہنزہ اور گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں شمشال کی عوام پورے ہنزہ کے لئے مشال راہ ہیں جیتنے قومی ہیروز اس ویلی نے دیئے ہیں کسی بھی خطے نے نہیں دیئے اور اس کا ہنزہ کی عوام کو فخر تھا ہے اور رہے گا۔

مزید دریافت کریں۔