ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلزپار ٹی ہنزہ کے سابق صدر نمبردار اسلم نے کہا کہ 29اگست کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپراٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ کو عوام ہنزہ بھاری کثیریت سے جتائے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے جن میں خصوصاً ہنزہ میں بجلی کی بڑھتی ہو ئی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے مایون 5سو کلو واٹ ، حسن آباد 2میگاواٹ ، شمشال350جبکہ مسگر میں فیز ٹو ون میگاواٹ کے منصوبے سر فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے مختلف علاقوں میں لنک روڈس کی توسع اور میٹلنگ کا کام ایجوکیشن اور صحت کے مرکز پر اس وقت کام جاری ہے انشاللہ آئندہ ایک سال کے اندر مکمل ہوتے ہی عوام کو فائدہ ملے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ نہ صرف ہنزہ کا لیڈر ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لئے بے داغ اور نڈر لیڈر میں مانا جاتا ہے جس کا ثبوت نہ کی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے منہ پر ہے بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی پارٹیاں ہو یا مذہبی لیڈرز وزیر بیگ کی ایمانداری اور دیگر صلاحیتوں کی وجہ سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر بیگ عوام گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے بحیثیت سپیکر گلگت بلتستان مختلف موقعوں پر آواز بلند کر چکے ہیں جس میں اہم کا سی پیک کے حوالے سے وفاق میں آواز اٹھانے والا واحد لیڈر ہے۔انہوں نے کہ کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ کو عوام ہنزہ ضمنی انتخابات میں نبھر پور طریقے سے کامیاب کرے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں صف اول میں ہو جس نے اپنے زندگی عوام کے خدمت کے لئے وقف کر دیا ہے۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر