ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ نگر کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ نگر4 مئی ہنزہ نیوز  (اجلال حسین)ضلع ہنزہ نگر کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوا حلقہ 4نگر میں سیاست کیا ہم بروج گر گئی ، پاکتسان پیپلز پارٹی کے اہم امیدوار اور حریف سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر اور چمبر اف کامرس جاوید حسین سمت محمد علی قائد ، شیخ بلال اور حاجت علی کے کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات کے بنا پر مسترد ہوئے گئے جبکہ حلقہ 5نگر میں سابق چیر مین ضلع کونسل عبدالکریم، عباس علی اور ایڈوکیٹ عسی ٰ کے کاغذات مسترد ہوئے حلقہ 6ہنزہ سے پرنس سلیم خان ، راجہ شہباز خان اور نور محمد کے نام انتخابی دوڑ سے مختلف وجوہات کے بنا پر لسٹ سے باہر ہوگئی جبکہ ہنزہ حلقہ 6کے مختلف پارٹیوں کی اہم امیداواروں میں خاتون امیدوار سلطانہ اقبال کے علاوہ میر غضنفر علی خان ، ظفر اقبال ، اظہار ہنزائی ، شیخ موسیٰ کریمی، عزیز خان، امین خان ، ظہور کریم اور دیگر کے کاغذات منظور ہوگئے۔ جبکہ GBLA5نگر سے شیخ مرزہ علی، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی مرزہ حسین ، رضوان علی، کلب علی، ذالقفار مراد، مرزہ حسین کے کاغذات منطور کر لئے گئے۔ حلقہ4نگر سے محمد حسین ایڈوکیٹ، محمد علی شیخ، علی محمد، حاجی قربان علی، فدا علی اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ جبکہ دوسری جانب حلقہ6کے مختلف پارٹیوں نے میر غضنفر علی خان کو لسٹ سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی مگر انتخابی دوڑ میں انے کی کوشش کامیاب رہی اور اسی طرح سے حلقہ 5میں بھی سابق رکن اسمبلی مرزہ حسین کو انتخابی لسٹ سے خارج کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ حلقہ4نگر کے اہم ترین پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جو کہ پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کر رہے تھے تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئی جو کہ ایک آئندہ ہونے والی انتخابات میں ایک آپ سیٹ ہے۔ مستر د شدہ امیدواروں کے پاس ا لیکشن ٹر بیونل میں اپیل کرنے کے لئے مزید چار دن ہے اسی طرح ہنزہ نگر کے تینوں حلقوں میں تقریبا58امیداور میدان میں رہ گئے ۔ حلقہ4نگرسے16، حلقہ 5نگر سے 22جبکہ حلقہ 6ہنزہ سے20امیداور میدان میں رہ گئے۔

مزید دریافت کریں۔