ہنزہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سب ڈویزن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات منعقد کروائی جائے ۔ کیوں کہ سابق پی پی پی کی دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے گریز کر کے عوام گلگت بلتستان کا شدید نقصان کروایا ہے یہ انتخابات منعقد ہونگے تو ہنزہ سمت پورے گلگت بلتستان میں عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی ترقیاتی منصوبے بروقت تکمیل پزیر ہونگے۔ جس کے سبب نوجوانوں میں بے روزگاری میں کمی آجائیے گی اور ضلع ہنزہ کے قیام کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ جائینگے۔ مثلاً میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل جو کہ پہلے سے ہی فعال ہو کر کام میں مصروف عمل ہے میں مذید تیزی آجائے گی۔ اب ضرورت اس امر کی باقی رہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات بھی ہونے چاہئے انشاء اللہ مسلم لیگ کی صوبائی حکومت وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں بلدیاتی عمل کی تکمیل میں کامیاب ہوگی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ