ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کی جانب سے اپنے قائد سے اظہار تعزیت کے حوالے سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں ضلع ہنزہ تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ہنزہ نیوز) بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی منائی گئی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کی جانب سے اپنے قائد سے اظہار تعزیت کے حوالے سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں ضلع ہنزہ تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام غریب اور متوسط طبقے کے لئے کئے گئے قربانیوں کی تعریف کی اور سلام پیش کیا مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کو غلامی سے آزادی دی ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ظاہری طور پر آج بھٹو انکے درمیان موجود نہیں لیکن غریب عوام کے دلوں میں ہمیشہ کی طرح زندہ رہینگے اپنے قائد کی زندگی انکے لئے مشال راہ ہے جس پر چلتے ہوئے غریبوں اور مظلوموں کا ساتھ دیتے رہینگے اور وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ