ہنزہ نیوز اردو

ضلع غذر کے علاقے شیر قلعہ سے گلگت آنے والی گاڑی گلگت کے علاقے ہینزل ہرپون کے مقام پر المانک حادثے کا شکار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(سپیشل رپورٹر)ضلع غذر کے علاقے شیر قلعہ سے گلگت آنے والی گاڑی گلگت کے علاقے ہینزل ہرپون کے مقام پر المانک حادثے کا شکار ہوکر دریا میں گرگٸی جس کے نتیجے میں 5 افراد لاپتہ ہوگۓ ہیں جبکہ خاتون سمیت بچی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے. جبکہ بچی کی نعش سٹی ہسپتال منتقل کی گٸی ہے ریسکیو 1122 گلگت آفس کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع غذر شیر قلعہ سے گلگت آنے والی پٹوھار جیب ہینزل ہرپون کے مقام پر المانک حادثے کا شکار ہوکر دریاۓ گلگت میں گر گٸی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی پر سوار پانچ افراد دریا گلگت میں لاپتہ ہوگۓ ہیں جبکہ مقامی رضاکاروں نے بھروقت امدادای کارواٸی کرتے ہوۓ خاتون سمیت ایک بچی کو دریا سے نکال کر زخمی خاتون کو آغاخان ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے 

مزید دریافت کریں۔