ہنزہ نیوز اردو

ضلع غذر حلقہ نمبر2مسائل کا آماجگاہ بنا ہوا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر: غذریوتھ فورم کے مرکزی رہنما ؤں کی ایک اہم اجلاس گلگت میں سینئر نائب صدر نظیم شاہ ہاشمی منعقد ہوئی۔اجلاس میں عاشق علی خان، ممتاز علی شاہ، سجاد حسین، آزاد ولی خان، افسر ولی خان، آصف خان، گل ولی خان، تاج اقبال، یقین علی خان کے علاوہ کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے نظیم شاہ ہاشمی نے کہا کہ ضلع غذر حلقہ نمبر2مسائل کا آماجگاہ بنا ہوا ہے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔حلقے سے ہر پانچ سال بعد قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب نمائندے حادثاتی طور پر سیاست میں آکر عوام کو سہالیات فراہم کرنے کے بجائے خود کو سنوارنے اور مال و دولت بنا نے میں وقت ضائع کیا۔ عوام کوسستی انصاف فراہم کرنا کنجا است! مذید مشکلات کے باعث بنتے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکیسیویں صدی کے دور میں عوام کو سوچنا ہوگا کہ عوام کی صحیح ترجمانی اور لیڈرشپ کے لئے وہ شخص اہم ہے جو کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سوشل ورک جاری رکھتے ہوئے کورٹ کچہریوں میں عوامی مشکلات و مسائل کی حل کے لئے ارباب اختیار کے سامنے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور اسکا بنیادی مقصد سیاسی طور پر عوام کو مضبوط کرنا اور عوام میں سیاست کی شعور پیدا کرنا مقصود ہو، وہی شخص اگر منتخب ہو کر اسمبلی پہنچ جائے تو عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرنے کا حق رکھے گا۔حادثاتی پا پیسے کے بل بوتے پر منتخب ہونے والا شخص کبھی بھی عوامی ایشوز کو اجاگر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

مزید دریافت کریں۔