ہنزہ نیوز اردو

ضلعی انتظامیہ ہنزہ قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنازیشن کے ساتھ تعلیم، ثقافت اور مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو ہنزہ مند بنانے کے لئے ہر ممکن مدد کرئیگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ضلعی انتظامیہ ہنزہ قراقرم ایریا ڈویلمنٹ آرگنازیشن کے ساتھ تعلیم، ثقافت اور مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو ہنزہ مند بنانے کے لئے ہر ممکن مدد کرئیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین نے گزشتہ روز یو ایس ایڈ کے اشتراک سے کاڈو کے زیرنگرانی جمز اینڈ منرلزمیں نوجوانوں کو ہنز مند بنانے کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قراقرم ایریا ڈولیمنٹ آرگنازیشن نے نہ ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان اور چترال میں بھی مختلف شعبوں میں کام کیا ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے کاڈو کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں انشاللہ بہت جلد اس پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکارخصوصی افراد کے لئے بنائے جانے والی سنٹر پڑا تھا گلگت بلتستان انٹظامیہ اور محکمہ تعلیم کی خصوصی دلچسپی سے اس عمارت کو مکمل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کیا ہے بہت جلد قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کام شروع کر دیا جائے گا اور جلد از جلد عمارت کو مکمل کر دیا جائے گا جہاں پر خصوصی افراد بلکہ نوجوانون نسل کے لئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ دیگر شعبوں میں ہنز مند بنانے کا کام شروع ہوگا۔ ڈی سی ہنزہ نے تقریب میں مزید کہا کہ مجھ انتہائی خوشی ہے کہ یہاں پر کاڈو کے سابق عہددادارن موجود ہے جنہوں نے ادارے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی مل جل کاڈو کو مزید فعال بنانے میں مزید کوششیں کرئینگے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی ریجنل کونسل کے نو منتخب اعزازی سیکرٹری شیر عالم نے کہا کہ گزشتہ بیس سے زائد سالوں میں کاڈو نے علاقے میں عوام کی خدمات کر چکی ہے جن میں خصوصاً خواتین کو گھر بیٹھے روز گار کمانا، آئی ٹی کے شعبے میں روز گار کمانے کے علاوہ ثقافت میں بھی بھر پور کام کر چکے ہیں۔ جس کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے علاوہ مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں نے بھی بھر پور انداز میں تعاون کر دیا ہیں۔ پروجیکٹ منیجر اعجاز علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پرجیکٹ میں یو ایس ایڈکے ذیلی ادارہ نے پانچ ملین کی مالی مدد ہے جس سے 100سے زائد نوجوان مرد اور خواتین کو جیمز کی کٹنگ کے علاوہ دیگر تین شعبوں تریبت دینا ہے۔ تریبتی کیمپ 11میں مکمل ہو گی جس سے 8سوسے زا ئد خواتین اور مرد نوجوانوں شامل ہو نگے۔انشااللہ گیارہ ماہ بعد اختتامی تقریب ہوگی اور شرکاء ٹرینگ 11ماہ میں سیکھی ہوئی جیمز کی کٹنگ،جیمز کی خصوصیات، پالیشنگ کے ساتھ جیمز اینڈ منرلز نکالنے کی انداز کی نمائش ہوگی۔تقریب میں کاڈو کے ڈائریکٹرلال بانو، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ شریف خان اور سابق چیرمین امجد ایوب نے تقریب سے خطاب کیا۔

مزید دریافت کریں۔