ہنزہ نیوز اردو

ضلعی انتطامیہ ہنزہ فوری طور پر رابطہ سڑک اور پینے کا صاف پانی کو جلد بحال کیا جائے، عزیز احمد تحریک انصاف

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گوجال: بدھ، 06 اپریل، 2016ء – ہنزہ نیوز(حیدر علی گوجالی) پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے ضلعی آرگنائز عزیز احمد نے آج ڈپیٹی کمشنر ہنزہ سے ملاقات کر کےحالیہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے تمام علاقوں میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا، انہوں نےموجودہ صورتحال کے پیز نظرضلع بھر میں تمام سکولوں کو بند رکھنے کے بارے میں ڈی سی ہنزہ سے مطالبہ کیا تا کہ بچے اور ٹیچرزمزید پریشانی سے بچ سکے۔ ڈی سی ہنزہ نے یقین دیا کی وہ ڈپیٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے معاملہ طے کر کے جلداحکامات جاری کرینگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے عزیز احمد نے مزید کہا کہ حالیہ 3 دنوں کی بارش کی وجہ سے لور ہنزہ خزرآباد، حسین آباد، مایون اور خانہ آباد میں تمام تر زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تمام ضلع انتظامیہ سے پرُ زور گزارش ہے کہ فوری طور پر رابطہ سڑک اور پینے کا پانی کو بحال جلد بحال کردیا جائے یہ چاروں گاؤں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے شدید ترین خطرے میں ہے۔

پھسو ٹائمز اُردُو

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ