گلگت( پ ر) صوبائی وزیربلدیات فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی کوششوں اور جدوجہد سے صوبہ پنجاب کے پانچ انجینئرنگ کالجزاور یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کا سالانہ کوٹہ دوگناہ کرکے چالیس کردیا ہے ،جوکہ تکنیکی اورماہرانہ تعلیم میں کسی انقلاب سے کم نہیں وزیراعلیٰ کی علم دوست پالیسیوں اور قراقرم یونیورسٹی میں مختلف انجینئر شعبوں کے قیام سے یہ بات واضح ہے کہ صوبائی حکومت کے ترجیحات میں ماہرانہ تعلیم کو فوقیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم وہ ذریعہ ہے جسے معاشرتی ،فکری اور علاقائی ترقی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ پنجاب کے جامعات اور کالجز میں پروفیشنل سیٹوں میں اضافہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے ،ماضی میں صرف اعلانات کئے گئے مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا مگر موجودہ صوبائی حکومت صرف وعدوں پر نہیں بلکہ عمل درآمد پر یقین رکھتی ہے ،صوبائی حکومت پروفیشنل کالجوں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے مستحق طلبا و طالبات کے اخراجات کو سرکاری سطح پر ادا کرنے کے اقدامات بھی کررہی ہے پنجاب کے کالجوں میں پروفیشنل کوٹہ دوگنا کرنے پر گلگت بلتستان حکومت وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کرتی ہے ۔