ہنزہ نیوز اردو

صوبہ سند ھ کے تمام میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے سٹوڈینٹس کے لیئے کوٹہ کے سیٹوں کو بڑھا یا جائے گا :گورنر سندھ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

کراچی(بیورو چیف):گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفت شنید ہوئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سند ھ کے تمام میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے سٹوڈینٹس کے لیئے کوٹہ کے سیٹوں کو بڑھا یا جائے گا او ر سندھ کے یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طلباء و طلبات کے داخلوں کے لیئے پالیسی مرتب کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو صوبہ سندھ کے سرکاری یونیورسٹیز میں داخلے لینے میں دشواری نہ ہو ۔

گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں اف سی پی اس میں داخلے کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیئے موقع فراہم کیا جا سکے ۔گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کراچی میں رہائش پزیر خاندانوں کو ڈومسائل فراہم کیا جائے گا تاکہ کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔
گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کی طرح ترقی کے راہ پر گامز ن کرنے کے لیئے صوبہ سندھ بھرپور معاونت کرے گی اور پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ذریعے سندھ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے لیئے حکومت سندھ اقدامات کریگی ۔ 

مزید دریافت کریں۔