ہنزہ نیوز اردو

صوبائی وزیر تعمیرات کا اپنے محکمے کے کام چورملازمین کے خلاف کاروائی کا آغاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات کا اپنے محکمے کے کام چورملازمین کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمہ واسا اور بی اینڈ آر میں اچانک چھاپے لگائے۔ دفتروں میں ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا۔جمعرات کے روز صوبائی وزیر تعمیرات نے بی اینڈ آر اور واسا کے دفتروں پر چھاپے مارے اور ملازمین کی غیر حاضر ی پر سخت برہم ہوئے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے آفس میں چائے اور سیگریٹ نوشی پر 4ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیااور ملازمین کا باقاعدہ حاضری لیا۔ صوبائی وزیر نے محکمے کے دفتروں میں صفائی کا بھی نوٹس لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات نے ملازمین سے کہا کہ سائلین اپنے کام لے کر امیدی کے ساتھ دفتروں میں آتے ہیں لیکن دفتروں میں ملازمین کی غیر حاضری کے باعث سائیلین ناکام واپس لوٹتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ چند کام چور ملازمین کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہو رہا ہے۔ان کام چور ملازمین کے خلاف کاروائی کر نا ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں سب سے بڑا محکمہ ہے۔ لوگوں کی ترقی اس محکمہ سے وابستہ ہے۔ بعض ملازمین صرف تنخواہ لینے کے صرگ جون کے ماہ میں حاضر ہو تے ہیں اور پورا سال غائب ہو تے ہیں۔ ملازمین کے چائے اور سیگریٹ پر پابندی نہیں ہے بعض ملازمین دفتروں میں صرف چائے اور سیگریٹ نوشی کرتے ہیں اور سائلین کے کام پر توجہ نہیں دیتے ہیں اگر کسی ملازمین کو دفتر کے اندر سیگریٹ نوشی اور چائے پیتا پایا تو اُس کے خلاف ہر صورت میں کاروائی کی جائے گی۔ ملازمین کو اگر چائے اور سیگریٹ نوشی کرنا ہے تو دفتر سے باہر اپنا شوق پورا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ جو ملازمین کی ٹرانسفر ہوا ہے لیکن وہ اپنے متعلقہ اسٹیشن پر حاضری نہیں ہوا ہے اُن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے ملازمین کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ