گلگت18 دسمبر ہنزہ نیوز (ر)صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ،ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاہے تعلیم کے نام پر بولیاں لگانے والوں کے ہاتھوں میں جلدہتھکڑیاں ہونگی سابق حکمرانوں کی کرپشن کی انتہا سے محکمہ تعلیم جیسے مقدس پیشے کو بھی بدنام کیاگیا ہے ان نااہل لوگوں کے باعث خطے میں تعلیم کا معیار کا لیول بھی زیرو ہوکررہ گی تھا کرپشن سکینڈل کے فائلیں نیب کی ٹیبل پر پہنچ گئی ہیں گلگت بلتستان کواتین کی تعلیم کے حوالے سے آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ڈاکٹر محمد اقبال نے یہ باتیں ڈائمنڈجوبلی کمیونٹی مڈل سکول چھکس کوٹ دنیور میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیور نالے کے پانی میں خطرناک قسم کے جراثیم پائے اجتے ہیں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے 27کروڑ مالیت کا میگاپراجیکٹ منظور کرلیا ہے جس کا پی سی ون تیار ہے جو لوکل گورنمنٹ اور واسپ کے اشتراک سے شروع کیا جائیگا اور پراجیکٹ کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائیگا چھکس کوٹ دنیور کے عوام کی قربانیاں ہیں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اگلے سال پرائمری سکول تعمیر کیا جائیگا صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں ڈی جے کمیونٹی سکول کی مرمت سرکاری اخراجات سے کرنے کا اعلان کردیا اور بہترین منیجنگ کرنے پر مبلغ10ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے کرپشن کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں عوام بھی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں آئندہ پانچ سالوں میں عوام خوشحالی کے راہ پر گامزن ہونگے ۔ہیڈماسٹر ڈائمنڈجوبلی کمیونٹی سکول قدرت اللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیور میں معیاری تعلیم کے فروغ اور صاف پانی کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں جوبلی سکول کو 1985میں اپنی مدد آپ تعمیر کیا گیا جبکہ خاتون ٹیچر لال بیگم نے 5سال تک بغیر کسی تنخواہ بچوں کو تعلیم دی جس کی بڑی قربانیاں ہیں آخر میں صوبائی وزیر نے والدین ،اساتذہ اورپوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر