گلگت فروری21 ہنزہ نیوز(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عربیہ کے صدر شبیر عالم لون نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اپنی تمام ترتوانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے سرگرداں ہیں تاہم بعض سازشی عناصر جو الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن بالخصوص حافظ حفیظ الرحمن کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے سرگرداں ہے وہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں گھس چکے ہیں اور پارٹی سمیت پارٹی قیادتکو اس قسم کے سازشی عناصر سے خطرات لاحق ہیں اور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پرانے اور نظریاتی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پارٹی کے صوبائی صدر کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے آگے بڑھیں تاکہ سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملایا جاسکے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرکارکنوں نے 1994سے اب تک بغیر کسی لالچ کے قربانیاں دی ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اس وقت میدان میں مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے جب مسلم لیگ ن کا نام لینے سے بھی لوگ ڈرتے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی زا ت کو مضبوط بنانے کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں ہم نے مسلم لیگ ن کا پرچم اس لئے سربلند رکھا ہے کہ یہی پارٹی پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے شبیر عالم لون نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہش ہے کہ انہیں حافظ حفیظ الرحمن خان جیساباکردار ،بے باک اور عوامی مسائل سمجھنے والا لیڈر ملا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اپنے ارگرد بیتھے لوگوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھینگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حقیقی کارکنوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے اور زاتی پسند و ناپسندکی بجائے مخلص اور قابل لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر عہدے دیکر گلگت بلتستان کے عوام کو عملی طور پر بتانا ہوگا کہ مسلم لیگ ن میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔