ہنزہ نیوز اردو

صوبائی حکومت ٹھیکیداروں کے ذریعے کمیشن خوری میں مصروف ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(خبرنگارخصوصی)تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جو کام حکومت کو کرنا چاہئے وہ این جی او ز کررہے ہیں ،صوبائی حکومت ٹھیکیداروں کے ذریعے کمیشن خوری میں مصروف ہے ۔منگل کے روز انہوں نے غیر سرکاری ادارہ سوشو اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اورچائنہ کی یونیورسٹیاں’’ گانسو اور لانزو‘‘کے اشتراک سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کیلئے دی جانے والی سکالرشپ کے حوالے سے آگاہی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے خوش قسمت ہے جن کو چائنہ جیسے پاکستان کا درینہ دوست ملک کے لئے سکالرشپ ملی ہے ۔چین میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے ہمارے آخری نبی ﷺ نے بھی فرمایاتھا کہ’’ علم حاصل کرنے کے لئے خوہ چین جانے پڑے تو جاو‘‘اس حدیث پر عمل پیرا ہوتے ہوئے یہ طلباء و طالبات چین جیسے سپر پاور ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان طلباء و طالبات اوران کے والدین کی جانب سے اس سفری ضروریات کے مد میں جو رقم 1لاکھ 60ہزار ادا کرنے پڑھ رہی ہے وہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہم اپیل کر تے ہیں اور ان سے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ان بچوں کے لئے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کے سفری اخراجات براشت کرے جس کی ہم تحریک انصاف گلگت بلتستان پریس کانفرنس کے ذریعے شکریہ ادا کرے گی ۔انہوں نے اس موقع پر موجود چائنہ سکالر شپ پر جانے والے طلبہ وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چائنہ میں جاکر غیر اخلاقی و دیگر جرائم سے دور رہ کر اپنی تعلیم پر زور دے اور وہ بالخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان کے سفیر کے طور پر چائنہ میں ایمبیسیڈر بن کر رہیں ۔اس موقع پر ن لیگ ضلع ہنزہ کے رہنماء شاہ دینار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کے سفر کے مد میں والدین کی طرف سے اٹھائی جانے والی اخرجات کو صوبائی حکومت کو ادا کرنے کے حوالے سے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کرینگے اور ان سے گزارش کرینگے کہ وہ ان کے سفری اخرجات ادا کرے تاکہ ان غریب والدین کو سہولت میسر ہو اور بچے بغیر کسی فکر کے اپنی تعلیم پر زور دیں ۔انہوں نے طلباء و طالبات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین جا کر غیر اخلاقی و دیگر سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو بلکہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر فوکس کریں۔سیڈو کے چیف ایگزیٹیو آفیسر عزیز کریم نے ادارے اور اس سکالر شپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکالر شپ چین کے دو تعلیمی اداروں کے اشتراک اور گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی شخصیت و گلگت بلتستان انوسمنٹ بورڈ کے وائس چیئر مین راجہ نظیم الامین کے خصوصی تعاون سے ہوا ہے ۔انہوں نے طلباء و طالبات اور ان کے والدین پر زور دیا کہ وہ (SEEDA)کے قوانین اور چائنیز حکومت کے قوانین کے مطابق اور ان کے اندر رہتے ہوئے تعلیم پر زور دے اور اپنی تعلیم مکمل کرکے اپنے مستقبل کو روشن کرے ۔سیڈا کے ڈائریکٹر شیر غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد گلگت بلتستان میں تعلیم ،اکنامک اور معاشرتی اور فلاح و بہبود کیلئے 2013سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا اس پہلے فیز میں گلگت بلتستان سے 31طلباء و طالبات کو سکالرشپ دی جارہی ہیں اگلے مرحلے میں ہم سینکڑوں طلباء و طالبات کو چائنہ کے مختلف یونیورسٹیوں میں بیجھ دینگے ۔

 

مزید دریافت کریں۔