ہنزہ نیوز اردو

صفائی کی ناقص انتظام اورغیرمعیاری اشیاء رکھنے والے دکانداروں کے ؒ خلاف ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد میں کاروباری مراکز پر چھاپے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( بیورو رپورٹ ) ڈی سی ہنزہ کے حکم پر سٹی مجسٹر یٹ سلمان علی برچہ اورفوڈ انسپکٹر ہنزہ پاسدار حسین نے صفائی کی ناقص انتظام اورغیرمعیاری اشیاء رکھنے والے دکانداروں کے ؒ خلاف ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد میں کاروباری مراکز پر چھاپے مار دئیے ۔اس موقع پر کریم آبازار میں کا میاب چھاپے، بربر شاپ ، تندور اور دیگر دکانوں پر چھاپہ کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ گزشتہ روزڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہدایت پر ہنزہ کے سیاحتی مقام کریم آباد میں سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ اورفوڈ انسپکٹر پاسدار حسن نے صفائی کی ناقص انتظام اور ذائیمیعاد اشیاء رکھنے والے دکانداروں اور ہوٹلز کے علاوہ تندور ، بربر شاپ اور دیگر دکانوں پر چھاپہ لگا کر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ بربر شاپ اور تندور پر مالکان کی جانب سے صفائی کی عدم دلچسپی تھی نے آئندہ کے لئے متنبہ کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کرا دیا۔ جبکہ دوسری جانب مجسٹریٹ کی جانب غیر معیاری اشیاء رکھنے والے تاجروں کے علاوہ صفائی کی ناقص انتظام پر عوامی حلقوں کیجانب سے خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اسی طرح روزانہ یا ہفتہ وار بازار کا معائینہ کیا جائے تاکہ علاقہ بیماری کا سبب نہ بنے۔سٹی مجسٹریٹ سلمان علی براچہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ کسی بھی دکاندار جو عوام سے براہ راست واسطہ رکھتا ہو اور صفائی کا خیال نہیں رکھتا ہو ہفتہ وار معائینہ کروں گا اور غفلت برتنے والے شاپ کیپر کے خلاف جرمانہ عائد کرنے علاوہ قا نونی کاورائی بھی عمل میں لائے جائیگی۔

 

مزید دریافت کریں۔