ہنزہ نیوز اردو

صدر نیٹکو یونین فضل الہی کا وزیراعلی گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد :صدر نیٹکو یونین فضل الہی کا وزیراعلی گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں ملاقات  میں نیٹکو کی سروس سٹریکچر ایکٹ 2019 کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی. جس میں صدر فضل الہی نے سروس ایکٹ 2019 کو وزیراعلی گلگت بلتستان کو پیش کیا. جس پے وزیراعلی نے فوری قانونی معاملات کو دیکھنے اور جلد بنیادوں پے رپورٹ پیش کرنے کے لیے سیکٹری لاء کو بھیج دیا. جس پے وزیراعلی کے ملازمین نیٹکو انتہائی مشکور ہیں.یاد رہے نیٹکو 1974 میں وجود میں ایا اور اب تک ملازمین کی سروس سٹریکچر نا تھی جس سے ملازمین کے اندر سخت بے چینی پائی جاتی تھی. اس سروس ایکٹ کے قیام کے بعد نیٹکو کا باقاعدہ سروس سٹریکچر ہوگا جس سے نیٹکو ملازمین کی سروس کا تحفظ ہو گا. وزیراعلی گلگت بلتستان کا یہ اقدام انقلابی ہوگا اور تاحیات نیٹکو ملازمین وزیراعلی اور کابینہ کے اس اقدام کو ہمیشہ یاد رکھیں گئےملازمین نیٹکو کی ممبران اسمبلی اور چیف سیکٹری سے استدعا ہے کہ اس بل کو جلد بنیادوں پے منظور کرنے اور قانونی معاملات فوری نمٹا کے ملازمین نیٹکو کے 12 سو ملازمین کے خاندانوں کو بچایا جائے.
 
 
 
 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ