[author image=”http://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2017/09/IMG_20170721_124240.jpg” ]مفتی ثنا اللہ انقلابیؔ رہنما نمبرداران ایسوسی ایشن گلگت بلتستان[/author]
شہدائے کربلا شہدائے اسلام اور ماہ محرم کا پیغام قیام امن اور پیام محبت ہے ۔مفتی ثناء اللہ انقلابی رہنما نمبرداران جی بی ۔
ماہ محرم کا تقدس ازل سے ہے ابد تک رہے گی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نمبرداران اور عمائدین ماہ مقدس کو انتہائی احترام کے ساتھ منائیں قیام امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔یہ ہمارا دینی و اخلاقی فرضِ منصبی ہے۔ان خیالات کااظہار آل جی بی نمبرداران ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما مفتی ثناء اللہ انقلابی صدر صلہ رحمی اتحاد فورم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ یکم محرم کا آغاز شہادت فاروق اعظمؓ سے ہوتا ہے جبکہ دس محرم کو نواسہ رسول اور کائنات کا مقدس ترین خاندان کا لہو شجر اسلام کی آبیاری کیلئے میدان کربلا میں بہتا ہے اور عشق و وفا کی تمام اداؤں کی انتہا ہوتی ہے کہ شہادت کے وقت بھی اہل کوفہ اور اسلامیان دنیا کو یہ پیغام دے گئے کہ دنیا کی کوئی طاقت حسینؓ کو سجدے سے نہیں روک سکتی ہے اسلئے تو کہا گیا ہے۔
شہادت کے وقت بھی چھوڑی نہیں نماز
اے موت تو بھی دیکھ لے عبادت حسینؓ کی
تاریخ اسلام کا درخشندہ ماضی شہدائے اسلام کا مقدس خون تاریخ کے ہر ورق میں اپنی صداقت کی گواہی دیتا نظر آتا ہے مگراسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے نسل آدمؓ کی سب سے بڑی قربانی میدان کربلا میں کائنات کا مقدس خاندان نے جام شہادت نوش کرکے دی۔شہید ممبر رسول جناب فاروق اعظمؓ نے یکم محرم کو شہادت سے سرفراز ہوکر آغاز کیا یوں شہادتوں کا یہ سلسلہ مسجد سے میدان کربلا تک جاری رہا تو اسلام کا شجر شرک و ظلم کی مسموم ہواؤں کی زد میں آکر زمین بوس ہونے کے قریب تھا دین کو زندہ کرنے کیلئے میدان کربلا میں شہدائے کربلا نے شجر اسلام کی ایسی آبیاری کی کہ رہتی دنیا تک روئے زمین پر مستقل قیام امن کیلئے پیام محبت واقعہ کربلا میں پنہاں ہے۔دین زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔کائنات کے وجود میں آنے کے بعد روئے زمین کا سب سے بڑا دردناک المناک اور خطرناک سانحہ واقعہ کربلا کا پیش آیا شہداء کا مشن مستقل روئے زمین پر قیام امن اور پیام محبت تھا لہٰذا مسلمان عاشورہ کے روزوں کا اہتمام کریں۔گزشتہ سال کے گناہوں کی تلافی یقینی ہے۔ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام واعظین ذاکرین نمبرداران اور عمائدین سے دست بستہ عرض پرداز ہوں کہ قیام امن کیلئے انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریں تاکہ سونی گلگت بلتستان ہمیشہ کیلئے امن پیس فل ہی رہے۔
خدا بچائے بری نظر سے ہم آل جی بی نمبرداران ایسوسی ایشن کیطرف سے وزیر اعلیٰ جی بی کو یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ ہم نمبرداران محرم کے دنوں میں 12گھنٹے قیام امن کیلئے ماحول فراہم کرنیکی مکمل کوشش کرینگے کیونکہ ہمارے آباؤاجداد کا یہ خطہ امن کا متقاضی ہے