ہنزہ نیوز اردو

محکمہ صحت ھنزہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) پاکستان مسلم لیگ نون ضلع ہنزہ کے سینئر رہنما راجہ محمد سخی نے اپنے ایک بیان میں کہا کے محکمہ صحت ھنزہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔ مورخہ 2 دسمبر کو محکمہ صحت گلگت بلتستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ضلع ہنزہ کے دو ڈاکٹرز کو مختلف ضلعوں میں تعینات کیا گیا ہے. ڈاکٹر عظمی شاہین جو کہ گائناکالوجسٹ بی پی ایس 18 ہے وہ تنخواہ علی آباد سیول ہسپتال سے لے رہی ہے اور جب کہ ان کا پلیس آف پوسٹنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع استور کیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسری ڈاکٹر الماس کرن بی پی ایس 17 آئیز سرجن کام کر رہی ہیں۔ یہ بھی اپنا تنخوا علی آباد سیول ہسپتال سے لے رہی ہے اور جب کہ ان کی پلیس آف پوسٹنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ضلع غزر کیا گیا ہے۔ علی آباد کے سول ہسپتال میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہنزہ کے ماں بہن بیٹیوں کو علاج کے لیے گلگت کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح علی آباد سیول ہسپتال میں سرجن کے نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہنزہ کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. علی آباد سیول ہسپتال میں گائناکولوجسٹ اور سرجن کے ہونے کی وجہ سے نہ صرف ہنزہ کا عوام کو سہولیات ملیں گے بلکہ ضلع نگر سے آنے والے مریضوں کو بھی ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا جو مجبوری میں گلگت کا رخ کرتے تھے۔ جو کہ ہنزہ اور نگر کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کا بھی ایک آرڈر اس ضمن میں موجود ہے جس میں صاف صاف حکم دیا گیا ہے کی جو ڈاکٹر جس اسٹیشن سے تنخواہ لے گا وہاں پر ہی ڈیوٹی کرے گا۔ اس لئے میں گورنر گلگت بلتستان، وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فی الفور اس آرڈر کو کینسل کرے اور متعلقہ ڈاکٹرز کو متعلقہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی آرڈر ایشو کیے جائیں۔ ورنہ مسلم لیگ نون ضلع ہنزہ اور ہنزہ کی سول سوسائٹی اس ایشو پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئی۔ راجہ محمد سخی نے نو منتخب نمائندہ کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اپنا کردار اس ایشو پر ادا کریں.

مزید دریافت کریں۔