ہنزہ نیوز اردو

شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ختم نہیں ہوا تو اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر (عابد حسین )ریٹائرڈ آرمی سولجر ایسوسی ایشن غذر کے عہدیداران نے گلگت چترال روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر غذر اور چترال میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ختم نہیں ہوا تو اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

گلگت چترال روڈ کو پی ایس ڈی پی سے نکالنا شہداء غذر کے خون سے غداری ہے یہ باتیں راسا کے عہدیداران آپ چوغے پہنانے کا وقت گزر چکا ہے اگر یہ سلوک روا رکھا گیا تو چو غوں کی بجائے کفن پہنا لینگے یہ باتیں رئیاٹرڈ سولجر ایسوایشن نے گاہکوچ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے گلگت چترال روڈ کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت جھوٹے اعلانات کرتی ہے مگر عملی طور پر حکمران اس روڈ کی تعمیر کے شوق میں ہی نہیں ہے چونکہ اس روڈ کی تعمیر کے لیے رقم ہی مختص نہیں کی گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کا یہاں کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے روڈ قبرستان بن گیا ہے بعض سیاست دان آگے بھی خان پیچھے بھی خان کے نام سے سامنے آگئے ہیں اب ان کا مقابلہ کرنے راسا نے تینوں حلقوں سے اپنے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جب تک گلگت چترال روڈ کی تعمیر نہیں ہوتی غذر اور چترال دونوں میں اس روڈ کے حوالے سے تحریک چلائی جائیگی اور یہ تحریک روڈ کی تعمیر کے کام شروع ہونے کے بعد ہی ختم ہوگی ہماری شرافت کا امتحان بہت لیا گیا اب چوغے نہیں جھوٹے لوگوں کو کفن پہنانے کا وقت آگیا ہے

مزید دریافت کریں۔