ہنزہ نیوز اردو

شندورمیں اپنی ہی زمین میں برابری کی بنیاد پہ جشن منا نے والے احمقوں کے سردار ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( پ ر ) شندورمیں اپنی ہی زمین میں برابری کی بنیاد پہ جشن منا نے والے احمقوں کے سردار ہیں ۔اپوزیشن لیڈر حا جی شاہ بیگ ایک دیانت دار باکردار شخص ہیں اپو زیشن لیڈر پہ تنقید والے اپنے گریبان میں جھا نکیں ۔شندور میلے میں رقم خرچ کر نے کے بجائے ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنا یا جا ئے اس وقت گلگت بلتستان کے ہسپتال حکومتی کار کر دگی پہ رو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارنوجوان لیڈر عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولا نا سلطان رئیس نے اپنے ایک خصو صی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت موج مستی کے بجائے ہسپتا لوں کی کار کر دگی بہتر بنائے اور سابقہ سال کے آٹھ ارب کی رقم سے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی سروس جلد از جلد شروع کر ے جی بی کے دیگر اضلاع میں ہنگا می سطح پہ کو ئی بھی ریسکیوکی ٹیم نہیں ہے اور جس کی بناء پہ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔اخبارات کی حد تک دعوے کر کے کاموں کے ڈھندورے پیٹنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے ہیں صو با ئی حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے اپنی پالیسیوں پہ نظر ثانی کر کے عوامی فلاح کے لیئے کام کریں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ