ہنزہ نیوز اردو

ششکتر تا سوست ڈرای پورٹ واٹر سپلائی سکیم پر بر وقت اور معیاری کام ہو رہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) ششکتر تا سوست ڈرای پورٹ واٹر سپلائی سکیم پر بر وقت اور معیاری کام ہو رہا ہے [dropcap][/dropcap]محکمہ ورکس ہنزہ ڈویژن کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار پروجیکٹ بروقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کام کررہے ہیں ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور اسسٹنٹ کمشنر گوجال ذوالقرنین خان بھی اس منصوبے کی بر وقت تکمیل کیلئے کوشش کررہے ہیں، ٹھیکیدار اور محکمہ ورکس کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق ٹھیکیدار کام کررہا ہے۔ ان خیالات کا اطہار ششکتر تا سوست واٹر سپلائی سکیم کیلئے مقامی سطح پر بنائے گئے کمیٹی کے ممبران ارشاد کریم، شفیع اللہ بیگ، علی مدد اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوست میں کچھ لوگ اپنے مفادات اور سیاست چمکانے کیلئے اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں آئے روز سوشل میڈیا پر محکمہ ورکس کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلا رہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کمیٹی کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ علاقہ میں اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے،سستی شہرت حاصل کرنے اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پانی کی عدم دستیابی کو ایشو بنا کر خواتین کو روڈ پر لا رہے ہیں جو ہماری روایات کے خلاف ہے پانی کی دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حقوق حاصل کرنے اور احتجاج کے بھی بہت سے طریقے ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں، ششکتر تا سوست واٹر سپلائی سکیم انشاء اللہ اس سال جولائی تک مکمل کر لیا جائیگا

مزید دریافت کریں۔