ہنزہ نیوز اردو

شاہراہِ قراقرم پر کانوائے سسٹم کا خاتمہ کر دیا گیا، سیکیورٹی کا نیا ںظام ترتیب، دن رات شاہراہ پر موبائل گاڑیاں گشت کرینگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چلاس فروری3 ہنزہ نیوز(مجیب الرحمان)گلگت بلتستان آنے جانے والی مسافر گاڑیوں کی خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کے لئے کی جانے والی کانوائی سسٹم ختم کر دی گئی۔ کے پی کے میں مسافر وں کے تحفظ کے لئے پولیس موبائل گشت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔اضافی نفری اور پولیس وین شاہراہ قراقرم پر تعینات کر دی گئیں۔ سیکیورٹی کے لئے ضلع کوہستان کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا اور مزید سات موبائل گاڑیاں فراہم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق موبائل گاڑیاں دن رات شاہراہ قراقرم پر گشت کرینگی۔اور کسی بھی مسافر گاڑی کو سفر سے روکا نہیں جائے گا۔بلا روک ٹوک کسی بھی وقت گاڑیاں آ جا سکیں گی۔گلگت بلتستان کے مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر گزشتہ دنوں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ گلگت بلتستان آنے جانے والی گاڑیوں کو کانوائی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔جس کے بعد کے پی کے حکومت اور انتظامیہ نے فیصلہ کر لیا کہ شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔اور موبائل گشت کو مزید بڑھا دیا جائے گا اس مقصد کے لئے مزید نفری اور اضافی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے اس اہم اقدام پر سکھ کا سانس لیا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ