گلگت (پ۔ر) شاہد حسین ڈار ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان مقرر، نوٹیفکیشن جاری، پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معروف اینکر پرسن شاہد حسین ڈار کو ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان مقررکر دیا گیا ہے۔شاہد حسین ڈار کا تعلق ضلع استور کے گاؤں پکورہ سے ہے اور قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرار بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ شاہد حسین ڈار نے بطور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات تعیناتی پر پاکستا ن تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور دیگر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری دی ہے اسے پورا کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ