ہنزہ نیوز اردو

سی ۔پیک معاہدے کے خلاف ظفر اقبال نے پہلا اینٹ رکھا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )نیٹکو کے سابق ایم۔ڈی ظفر اقبال نے 2015کے انتخابات میں شکست کا انتقام ہنزہ کے عوام سے سلک ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کو این ۔ایل۔سی کمپنی کے اعلیٰ افسران کے آنکھوں میں دھول جھونک کر سالانہ اجلاس سے منظوری لئے بغیر غیر قانونی ، غیر اخلاقی غیر انسانی معاہدہ کرکے پاکستان اور گلگت بلتستان کے قوانین روند کر حوالہ کر دیا۔
ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو مین سابق ڈائیرکٹر SDRPاکرام اللہ بیگ جمال نے کہا کہ سی ۔پیک معاہدے کے خلاف ظفر اقبال نے پہلا اینٹ رکھا اور مذید فساد پھیلانے کی لسانی جھگڑے علاقائیت کے زہر میں اگلانے کی کوشش کریگا۔ 
چین پاکستان کی دوستی سر زمین ہنزہ اور گلگت بلتستان کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اب مقامی محمد و ایازوں کی مدد سے CPECمعاہدے کے خلاف سوست پورٹ سے شروع کرانے کی مذموم عزائم کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ NLCمستند فوجی قومی ادارہ ہے۔ سازشی عناصر کی چالاکیوں سے نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ اور ہنزہ کے عوام کیلئے اُتر چراہگاہ میں ڈزاسٹر سے بھی بڑا ڈزاسٹر ثابت ہوا۔ 
اکرام اللہ بیگ نے مزید کہا کہ سابق اور قابض چئیرمین ظفر اقبال کے ہمراہ غیر قانونی ڈائریکٹرز نے بھی ہنزہ کو داؤ پر لگا کر ذاتی نوکریوں کیلئے قومی ادارہ مٹی کے دام فروخت کر ڈالا۔ملکی قوانین کی دھجیاں اڑا کر بوٹوں تلے روند کر قومی ادارہ سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ عوام کو بھی محبوس کیا ہے۔ ریاست کے عمل داری کا نام و نشان بھی نہیں اور نہ قانون کی عمل در آمد نظر آتی ہے۔ آوے کا بگڑا ہوا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ