ہنزہ نیوز اردو

سیکورٹی محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی پاک فوج، جی بی سکاوٹس اور پولیس فلک مارچ کر رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے حکام کا ہنزہ کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کر دیا، بغیر رجسٹریشن ، فینسی نمبر پلیٹ کاغذات کی میعاد ختم ہونے جانی والی درجنوں سرکاری و غیر سرکاری گاڈیوں کو چالان کردیا ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ ایسائز کے عملے نے شیشوں پر کالی پڑی لگائے جانے والی گاڑیوں سے کالے پٹیاں بھی اتر دئے گئے۔ اس موقع پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹکسیشن ضلع ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے احکامات کے روشنی میں سرکاری ہو یا غیر سرکاری گاڑی کاغذات کی رجسٹریشن اور معیاد کا خاتمہ ہو یا فینسی نمبرات ان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ کئی دنوں سے گاڑیوں کے خلاف اندورن شہر اور داخلی راستوں پر روزانہ کے بنیاد پر معائینہ کیا جارہا ہے جس کے مطابق کئی سرکای و غیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ گاڑی کو اپنی تحویل میں رکھا جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بغیر رجسٹریشن گاڑی اور مرضی کے پلیٹ نمبر لگانے والے گاڑیاں قانون کے مطابق نمبرات اور گاڑی کاغذات رینویل کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے عملے نے 5سرکاری گاڑیوں محکمہ نے اپنے تحویل میں لیا جبکہ سرکاری و غیر سرکاری ٹوکن اور جرمانے کی مد میں 5لاکھ سے زائد کا رقم سرکاری خزانے میں جمع کر دی گئی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

مزید دریافت کریں۔