ہنزہ نیوز اردو

سینٹ کمیٹی برائے سی پیک چیرمین تاج حیدر کے زیر نگرانی سینٹرز کا دورہ ہنزہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( اجلال حسین ) سینٹ کمیٹی برائے سی پیک چیرمین تاج حیدر کے زیر نگرانی سینٹرز کا دورہ ہنزہ کے موقع پر ہنزہ بھر کے مختلف علاقوں کے عوامی نمائندوں سے وفود سے ملاقات کیا ، اس موقع پر سی پیک کمیٹی برائے سینٹ کے نمائندوں نے کہا کہ ہمیں نہایت افسوس سے کہنا پر رہا ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل سن کا حیران ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ پاکستان اور چین سے رابطہ کے پہلا ضلع اور دروازہ ہے یہاں کے عوام انتہائی امن پرست ہونے کے باوجود ابتدائی سہولتوں سے محروم ہے؛۔ خنجراب بارڈر پر پاکستان کے حدود میں قیام طعام کے لئے کوئی بندوبست نہیں جبکہ ایک کلومیٹر کے فیصلے پر چین کے سرحد پر ہر وہ سہولت موجود ہے جس کو دیکھ کر ہمیں شرم آیا ۔سی پی کیمٹی برائے سینٹ کے ممبران نے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں عوامی نمائدوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم بھی آپ کی طرح عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والے نمائندوں میں سے ہے نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کی آواز کو اپنے پلٹ فارم پر اٹھانے کے علاوہ اپ کے مسائل کی حل کے لئے سفارشات پیش کرینگے جن میں سر فہرست گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلانے کی بات کرینگے جو کہ ان کا حق ہے یہاں کے عوام پچھلے 70سالوں سے محرمیوں کا شکار ہو گئے ہے جن کا خواہیش ہے کہ پاکستان کے قومی اسمبلی کے ساتھ سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی ملے تاکہ اپنے مسائل ان ایوانوں تک لے جا سکے۔ سینٹروں نے عوامی نمائندوں سے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیامیر بھاشہ ڈیم کے لئے زمین مالکان کو ایڈوانس رقم کی ادائیگی کر دئے ہے اسی طرح ہنزہ ، نگر کے عوام کو بھی شاہراہ قراقرم کی زد میں انے والی زمینوں مالکان کو رقم کی ادائیگی کی جائے تاکہ غریب عوام اپنی بچوں کی تعلیم وترقی کے لئے خرچ کر سکے جنہوں نے بغیر معاوضہ حکومت پاکستان کو رقم کی وصول سے قبل زمینیں فراہم کیا جہاں پر کے کے ایچ منصوبے کے کام ایک دو سال قبل پایا تکمیل تک پہنچ چکی ہے جن کے لئے سینٹ برائے سی پیک کمیٹی سینٹ میں آواز اٹھانے کے علاوہ سفارشات بھی پیش کرینگے۔سی پیک کمیٹی برائے سینٹ تاج حیدر کے زیر نگرانی کمیٹی کو ہنزہ کے مختلف علاقے سنٹرل ہنزہ التت، علی آباد، گلمت ، پھسو اور سوست کے عوام نے ہنزہ کے عوام میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ضلع سی پیک منصوبے کا گیٹ وے ہے جہاں کے عوام کے مختلف تحفظات ہے جن کو پتہ ہی نہیں ہے کہ سی پیک منصوبہ کیا ہے سی پیک منصوبے کے چیرمین احسن اقبال کے مطابق سی پیک منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں معاشی انقلاب آ‘ ئے گا وہ کون سا انقلاب ہے کہ منصوبے میں جو عوام ہنزہ کو پتہ نہیں ۔ اس شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کی دھواں سے ماحول تو تباہ ہوگا مگر اس سے علاقے کے عوام کو کیا فائدہ ہو گا اس کا جواب وفاقی حکومت دے۔ جبکہ ہنزہ کے عوام کو اس وقت 24گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے عوام کو بجلی فراہم کرتے ہے کے کے ایچ کی مکمل ہونے کے باوجود دو سال گزرگیا مگر متاثرین اب بھی معاوضے کے انتظار میں ہے یہی سی پیک ہے کیا تو حکومت سے جواب مانگتے ہیں کہ اگر یہ سی پیک پیک ہے تو ہمیں ایسے منصوبوں سے کوئی واسطہ نہیں جہاں پر ہمیں مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔سینٹ برائے سی پیک کمیٹی کے چیرمین تاج حید ر کے علاوہ نہال حاشمی، سراج الحق، کریم خواجہ، عثمان کاکرڑ، کا مل علی آغا، شیخ عتیق اور دیگر سینٹرز شریک تھے۔سینٹ برائے سی پیک کمیٹی کے چیرمین اور دیگر ممبران نے سوست پورٹ کے نمائندوں کے ساتھ بھی خصوصی طور پر ملاقات کیا جہاں پر پورٹ کے ایڈ منسٹریٹر نے پاک چین ڈرائی پورٹ کمپنی میں ہونے والی در پیش مسائل سے آگا ہ کیا جہاں پر پاکستان کی جانب سے موجود پورٹ کے ڈائریکٹرز کے علاوہ شیر ہولڈز اور زمین ملکان کی بڑی تعدا شریک ہوئے۔

 

مزید دریافت کریں۔